کراچی: (یو این پی) پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار زین ملک نے بالی وڈ فلم کیلئےاپنا پہلا گیت ریکارڈ کرا دیا ہے۔
دنیا بھر میں غیر معمولی مقبولیت اور شہرت رکھتے ہیں زین ملک جن کے پرستاروں کی تعداد بے شمار ہے۔ جو گیت گاتے ہیں وہ مشہور ہوتا ہے ۔ یہی نہیں جس کنسرٹ میں حصہ لیتے ہیں وہاں چاہنےو الوں کو تانتا بندھا رہتا ہے۔
پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار زین ملک نے کیا ہے اب یہ اعلان کہ انہوں نے پہلی بار بالی وڈ فلم کے لیے کرایا ہے ریکارڈ گیت۔ زین ملک کا یہ گیت کس پر اور کس فلم میں آئے گا فی الحال انہوں نے اس پر سے پردہ نہیں اٹھایا لیکن پرستار اب اس گیت کے ریلیز ہونے کا کررہے ہیں بے تابی سے انتظار۔