نیو یارک (یواین پی) امریکی ریاست ایریزونا میں بنی قدرتی آبی گزرگاہ (گرینڈ کینیون) کاسیاحوں کو نظارہ کرانے والا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریاست ایریزونا میں ہیلی کاپٹر ای سی 130 سیاحوں کو گرینڈ کینیون کا نظارہ کرارہا تھا کہ نامعلوم وجوہات کی بنا پر گر کر تباہ ہوگیا۔ جب ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آیا اس وقت اس میں پائلٹ سمیت 7 افراد سوار تھے جن میں سے 3 موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ دیگر 4 شدید زخمی ہوئے۔ حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد سرچ آپریشن شروع کردیا گیا تاہم ابھی تک زخمیوں اور لاشوں کو نکالا نہیں جاسکا، حکام ہیلی کاپٹر کے مسافروں کی تعداد کے حوالے سے بھی تصدیق نہیں کر پار ہے ہیں۔