کراچی (یواین پی) پاکستان ٹیلی ویژن انڈسٹری کے سینئر اداکار قاضی واجد حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کرگئے ہیں۔خاندانی ذرائع کے مطابق قاضی واجد کو ہفتہ کے روز طبیعت کی خرابی کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا تھا ، انہیں شوگر اور بلڈ پریشر کے عوارض لاحق تھے ۔ انہیں اتوار کی صبح دل کا دورہ پڑا جس کے بعد وہ جانبر نہ ہوسکے۔ قاضی واجد نے 25 سال تک ریڈیو کے ساتھ کام کیا جس کے بعد ٹی وی کا رخ کیا۔ انہوں نے خدا کی بستی، تنہائیاں، دھوپ کنارے جیسے لازوال ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ پی ٹی وی کے عروج کے زمانے میں قاضی واجد نے لاتعداد ڈراموں میں کام ک