اوکاڑہ ( یو این پی)پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو گروپ کی چیر مین وسابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹوکی پو لیٹکل سیکرٹری مس ناہید خان نے کہا کہ پاکستان کی مشہور پارٹیو ں کے سربراہوں نے پارٹیوں کو اپنا غلام بنا رکھا ہے پی پی پی اب زرداری لیگ اور نواز لیگ اب مریم لیگ بن گئی ہے یہ پرانے کارکنوں کو کھڈے لا ئن لگا دیتے ہیں بھٹو خاندان نے ملک میں جمہوریت کے لیے اہم کردار ادا کیاانہوں نے اپنے خون سے اب یاری کی جمہوریت ڈکٹیٹروں اور لٹیروں کی نہیں بلکہ بھٹو خاندان کی ہے زرداری لیگ نے جو نقصان پی پی پی کو دیا وہ بھولنے والا نہیں ہے بلاؤل کو اپنے اشاروں اور ڈگڈگی پر نچا رہے ہیں بلاؤل بھٹوبہت مجبور ہیں اِن خیالات کا اِظہار اِنہوں نے اوکاڑہ کے سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ پی پی پی کا جیالاآج بھی بھٹو کے نام پر مرتا ہے بھٹو کی تصویر پر کسی قربا نی سے دریغ نہیں کر تا قائدِعوام کی روح آج بھی جیالوں کی سانسوں میں بستی ہے زرداری لیگ پی پی پی جیالوں کی سانسوں سے نہیں نکال سکی ۔