مریم اورنگزیب کا معروف اور سینئر اداکار قاضی واجد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

Published on February 12, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 287)      No Comments

اسلام آباد (یو این پی)وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے معروف اور سینئر اداکار قاضی واجد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ قاضی واجد کے انتقال سے آج ہم ایک عظیم فنکار سے محروم ہو گئے ہیں۔یواین پی کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ خدا کی بستی ،ہوا کی بیٹی اور دیگر ڈراموں میں انہوں نے اپنے شاندار فن کا مظاہرہ کیا۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ ان کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلاء تا دیر پرْ نہیں ہو سکے گا۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes