سنا ہے پیر۔۔۔ لودھراں میں شکست پر ریحام خان نے ایسا طنز کردیاکہ عمران خان کے غصے کی انتہاءنہ رہے

Published on February 12, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 504)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 154 کے ضمنی الیکشن میں 280پولنگ سٹیشنز سے سامنے آنیوالے نتائج میں مسلم لیگ ن کو واضح برتری حاصل ہے اور ایسے میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان بھی میدان میں آگئیں ۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ریحام خان نے طنزیہ انداز میں سوال کیا کہ ”سنا ہے پیرجیت گیا؟“۔
یادرہے کہ 338میں سے 280پولنگ سٹیشنز کے غیرسرکاری غیرحتمی نتائج سامنے آگئے جن کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار 93ہزار سے زائدووٹوں کیساتھ پہلے اور پی ٹی آئی کے علی ترین 69ووٹوں کیساتھ دوسرے نمبر پر ہیں ، یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ یہ نشست علی ترین کے والدجہانگیر ترین کی نااہلی کی وجہ سے خالی ہوئی تھی ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题