تحصیل رحیم یارخان کے علاقے کوٹسمابہ میں عطائیت عروج پکڑگئی

Published on February 13, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 417)      No Comments

رحیم یارخان(یوا ین پی)عطائیت کے خلاف حکومتی احکامات بے سود‘ تحصیل رحیم یارخان کے علاقے کوٹسمابہ میں عطائیت عروج پکڑگئی‘ ڈرگ انسپکٹرپرمبینہ منتھلی وصول کرنے کاالزام۔تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب نے شعبہ صحت پرتوجہ دیتے ہوئے عطائیت کے خلاف ڈرگ ریگولیٹری کمیٹیاں اورٹاسک فورسزبناکرسخت کریک ڈاؤن کی ہدایت کی تھی لیکن رحیم یارخان میں انتظامی ومحکمہ صحت افسران کی مبینہ کرپشن وعدم توجہی کے باعث عطائیت عروج پرجاری ہے‘ رحیم یارخان تحصیل کے نواحی علاقے کوٹسمابہ میں عدنان میڈیکل سٹور‘ المدینہ میڈیکل سٹور‘ مدینہ ہسپتال‘ عظمت ہسپتال‘ اکرم میڈیکل سٹور‘ فاطمہ سرجیکل سمیت دیگرمیڈیکل سٹورزمیں نان پریکٹیشنرزرشیدبھٹی‘ ممتاز‘ اسلم‘ ندیم‘ طارق فرید‘ رمضان ‘ اکرم سمیت ایل ایچ وی عظمت بی بی‘ دائی صائمہ ‘ شبانہ ودیگرنے میڈیکل سٹورزکی آڑ میں مریضوں کاعلاج معالجہ اورانہیں انجکشنزوڈرپس لگانے کاسلسلہ شروع کیاہواہے‘ ذرائع کے مطابق ان عطائیوں نے مبینہ طور پرپیسوں کی لالچ میں انسانی جانوں سے کھیلناشروع کررکھاہے جس کی وجہ سے اب تک درجنوں افرادمذکورہ عطائیوں کے ہاتھوں جان گنواچکے ہیں ‘ اس سلسلہ میں رشیداحمدبھٹی‘ محمداکرم نے رابطہ کرنے پربتایاکہ انہوں نے اپنی ایسوسی ایشن بنارکھی ہے جوماہانہ بنیادوں پرپیسے اکٹھے کرکے فی سٹورتین ہزارروپے کے حساب سے لیتے ہیں جومنتھلی ڈرگ انسپکٹرمقبول بھٹی کودے رہے ہیں ‘ شہری وسماجی حلقوں نے تشویش کااظہار کرتے ہوئے اعلی حکام سے مطالبہ کیاہے کہ وہ انسانی جانوں سے کھیلنے والے عطائیوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائیں جبکہ ڈرگ انسپکٹرمقبول بھٹی کے مطابق عطائیوں کے خلاف کارروائیاں کی جارہی ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes