لاہور (زکیر احمد بھٹی ) آرجے عبیرہ ہاشمی نے یو این پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریڈیو ڈریم ایف ایم 106 پر کافی عرصے سے کام کر رہی ہوں اور اللہ تعالیٰ نے ہر قدم پر کامیابی دی ہے عبیرہ ہاشمی نے نے کہا کہ ابھی میں فلک ٹی وی چینل کا پروگرام ہوسٹ کر رہی ہوں جو بہت جلدی ان ائیر ہو گا۔میں مشکور ہوں مشہور ڈرامہ رائٹر جناب محسن الیاس صاحب کا جنھوں نے مجھے موقع دیا میری کوشش ہو گی کہ میں محسن الیاس کی اُمیدوں پر پورا اتروں ریڈیو اور ٹی وی پر کام تھوڑا مشکل ہے مگر انسان کی محنت اور لگن سے کوئی کام مشکل نہیں ہوتا۔ جس طرح میری رہنمائی محسن الیاس صاحب نے کی ہے مجھے ہمیشہ یاد رہے گا۔میں نے ایسے کم ہی انسان دیکھے ہے جو اتنی رہنمائی کرتے ہے۔