عوام حکو متی پنجاب کے تر قیا تی اور فلا حی منصوبوں کے ثمرا ت سے مستفید ہو رہے ہیں؛رانا مشہو د احمد خان

Published on February 14, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 318)      No Comments

وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف دن رات عوام کی خدمت کر رہے ہیں لوگ وزیر اعلی کا بوریوالا آمد پر والہا نہ استقبال کر یں گے
وہاڑی(یوا ین پی) صو بائی وزیر تعلیم رانا مشہو د احمد خان نے کہا ہے کہ عوام حکو متی پنجاب کے تر قیا تی اور فلا حی منصوبوں کے ثمرا ت سے مستفید ہو رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ لو گوں کا مو جود ہ حکو مت پر بھر پور اعتماد ہے وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف دن رات عوام کی خدمت کر رہے ہیں لوگ وزیر اعلی کا بوریوالا آمد پر والہا نہ استقبال کر یں گے اور ثابت کر یں گے انہیں اپنی قیادت سے کس قد ر محبت ہے وزیر اعلی کے دورہ بو ریو الا کے تمام انتظا مات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے تمام متعلقہ ادارے اور محکمے سیکیورٹی اور دیگر معا ملا ت کو احسن طر یقے سے انجام دیں انہوں نے ان خیا لا ت کا اظہا ر بو ریو الا ریسٹ ہاؤس میں ضلعی انتظا میہ افسران ، ممبر ان قو می و صو بائی اسمبلی اور مختلف وفود سے گفتگو کر تے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر وہاڑی علی اکبر بھٹی ،ڈسٹرکٹ پو لیس آفیسر عمر سعید ملک، ممبران قومی اسمبلی چوہدری نذیر احمد آرائیں، سید ساجد مہدی سلیم شاہ، ممبر ان صو بائی اسمبلی چوہدری محمد یو سف کسیلیہ ، چوہدری ارشاد احمد آرائیں ، بلال اکبر بھٹی، چیئر مین بلد یہ بو ریو الا عاشق علی آرائیں بھی مو جو د تھے صو بائی وزیر رانا مشہود احمد خان نے مز ید کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی بو ریو الا آمد کے مو قع پر بہتر ین ٹریفک پلان تر تیب دیا جائے تاکہ لو گوں کو کسی قسم کی مشکلا ت کا سا منا نہ کرنا پڑے اور ٹریفک پلان کے بارے میں عوام کو آگاہ بھی کیا جائے ۔سیکیورٹی کے انتظا مات اعلی درجہ کے ہو نے چاہئیں مو جود ہ حا لات کے پیش نظر سیکیو رٹی فول پر وف بنائی جائے پو لیس عوام سے حسن سلوک سے پیش آئے اور سیکیو رٹی کیمر ے نصب کئے جائیں تا کہ کسی بھی قسم کے نا خو شگوار واقع سے بچا جا سکے انہوں نے مز ید کہا کہ مختلف علا قوں سے وزیر اعلی کے جلسے میں شر کت کیلئے آنے والے قافلوں کی با قا عد ہ راہنمائی کی جائے تاکہ وہ مقر رہ پا رکنگ پر اپنی گا ڑیاں پارک کریں اور جلسہ گاہ میں آئیں کسی بھی سڑک کو بلاک نہ ہو نے دیا جائے تاکہ ٹریفک کی روانی میں کوئی خلل نہ آئے اور جلسہ میں شر کت کے لئے آنے والے کے لئے پبلک واش روم بھی بنا یا جائے اور وزیر اعلی کے روٹ کے راستے کی سیکیو رٹی کو بھی یقینی بنا یا جائے انہوں نے مز ید کہا کسی قسم کی ایمر جنسی سے نمٹنے کے لئے تحصیل ہیڈ کو ار ٹر ہسپتال میں مکمل انتظا مات کئے جائیں اور جلسہ گاہ میں فرسٹ ایڈ کا سامان ہو نا چاہیے اسی طرح ایک کنٹرول روم بنایا جا ئے جو تمام سرگر میوں کو ما نیٹر کر ے اور جلسہ گا ہ میں لو گوں کیلئے پینے کے پا نی کا انتظام کیا جائے اس مو قع پر گفتگو کر تے ہوئے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے بتا یا کہ وزیر اعلی کے دورہ کے حوالے سے انتظا مات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور تمام معا ملات کو احسن طر یقے سے ا نجام دیا جائے گا ڈسٹرکٹ پو لیس آفیسر عمر سعید ملک نے بر یفنگ دیتے ہوئے بتا یا کہ سیکیو رٹی کے حوالے سے تمام انتظا مات مکمل ہیں جس کیلئے پو لیس افسران اور اہلکاروں کی ڈیو ٹیاں لگا دی گئیں ہیں اورتمام چیزوں کو ڈائریکٹ ما نیٹر کیا جائے رہا ہے ٹر یفک پلان تشکیل دے دیا گیا ہے اور عوام کو اس سے آگا ہ کیاجائے گا ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes