اسلام آباد(یواین پی)سپریم کورٹ نے صوبوں کے درمیان گیس کی تقسیم سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل سمیت تمام ایڈووکیٹس کو معاونت کیلئے نوٹس جاری کر دیئے۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کی گیس سے پوراملک مستفیدہوا،بلوچستان کے لوگوں کوگیس نہیں ملتی تھی،کوئٹہ میں لوگ لکڑی اورکوئلے سے چولہے جلاتے تھے۔چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ گیس کی تقسیم کافارمولہ مشترکہ مفادات کونسل میں طے ہوناچاہئے،یہ بڑااہم آئینی معاملہ ہے۔اس پر عدالت نے اٹارنی جنرل اشتراوصاف سمیت تمام ایڈووکیٹس جنرل کومعاونت کیلئے نوٹس جاری کردیئے۔واضح رہے کہ پشاوراورسندھ ہائیکورٹ کے فیصلوں کیخلاف کمپنیوں نے اپیل دائرکررکھی ہے،ہائی کورٹس نے فیصلوں میں گیس پیداکرنی والے صوبے کوترجیح دینے کاحکم دیاتھا۔