فیصل آباد (یو این پی ) مشہورِ سنگر راشد علی قضاء الٰہی سے وفات پا گئے ان کی نماز جنازہ کل ان کے ابائی گاؤں فیصل آباد وربٹن میں ادا کی جائے گی راشد علی کی وفات پر مختلف گلوکاروں نے افسوس کا اظہار کیا جن میں گلوکار افضل شاد۔گلوکار شاھد علی پرواز ۔ گلوکار پرنس امین راجہ موسیقار جمال حیدر۔ موسیقار فدا حسین پومی ۔ آر جے مبشر حسین صدیقی اور ڈرامہ رائٹرو شاعرمحسن الیاس نے ایک بیان میں کہا کہ راشد علی کی وفات ہمارے لیے ایک صدمہ ہے راشد علی گلوکار ہونے کے ساتھ ساتھ بہت پیارے انسان بھی تھے ہمیشہ سب سے پیار کرتے تھے میوزک انڈسٹری میں ان کی وفات ایک خلا ہے جو کبھی پور نہیں ہو گا اللہ پاک انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے آمین