دہشت اور وحشت پھیلانے والوں کا قبروں تک پیچھا کرینگے ؛وزیرداخلہ بلوچستان

Published on February 15, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 352)      No Comments

دہشتگرد بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے،سرفراز بگٹی کا ایف سی اہلکاروں کی شہادت پر اظہارافسوس
کوئٹہ(یوا ین پی)صوبائی وزیر داخلہ میرسرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دہشتگرد اپنی بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے، بلوچستان میں دہشت اور وحشت پھیلانے والوں کا انکی قبروں تک پیچھا کرینگے ‘یہ بات انہوں نے کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر چار ایف سی اہلکاروں کی شہادت کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے ایف سی اہلکاروں کی شہادت پر دلی افسوس کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے نوجوانوں کی قربانی رائیگاں نہیں جائیگی اس خطے کی آزادی اور خوشحالی کیلئے سیکورٹی فورسز اور دیگر اداروں نے بے پناہ قربانیاں دی ہے جسے ہم سب سراہتے ہیں واقعہ میں ملوث دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا شہید اہلکاروں کے پسماندگان کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں ان کا کہنا تھا کہ شہید اہلکاروں نے عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے جانیں قربان کیں اپنے بہادر شہیدوں پر فخر ہے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے اور آخری دہشت گرد تک کا قلع قمع کریں گے انہوں نے کہاکہ دہشت گرد اپنی بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں دہشت اور وحشت پھیلانے والوں کا انکی قبروں تک پیچھا کریں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes