لودھراں شکست :عمران خا ن کا ایک بار پھر عوام میں جانے کا فیصلہ

Published on February 15, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 204)      No Comments

عمران خان لاہور،فیصل آباد،راولپنڈی سمیت کئی شہروں میں جلسوں سے خطاب کریں گے
لاہور(یوا ین پی)عمران خا ن نے لودھراں الیکشن میں شکست کے بعد نئی حکمت عملی تیار کر لی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین نے لودھراں کے ضمنی انتخابات میں شکست کے بعد نئی حکمت عملی تیار کر لی ہے۔جس کے مطابق عمران خا ن نے ایک بار پھر عوام میں جانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔عمران خان لاہور،فیصل آباد،راولپنڈی سمیت کئی شہروں میں جلسوں سے خطاب کریں گے۔عمران خان کے ان دوروں کا آغاز رواں ماہ ہو گا۔یاد رہے کہ حال ہی میں ہونے والے لودھراں کے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کو مسلم لیگ ن کے ہاتھو ں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔جو سب کے لئے حیران کن ثابت ہوا ۔کیونکہ الیکشن سے قبل یہ خیال ظاہر کیا جا رہا تھا کہ لودھراں میں پی ٹی آئی جیت جائے گی تا ہم نتائج اس کے بر عکس آئے اور اب عمران خان نے لودھراں میں شکست کا سامنا کرنے کے بعد نئے حکمت عملی تیار کر لی ہے جس کے بعد وہ ایک بار پھر سے عوام میں جائیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes