نوازشریف اور مریم نواز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں مسترد

Published on February 15, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 243)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) احتساب عدالت نے نوازشریف اور مریم نواز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں مسترد کر دیں اور آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں شریف فیملی کیخلاف نیب ریفرنسزکی سماعت ہوئی، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ریفرنسز کی سماعت ہوئی۔
دوران سماعت عدالت کے رو برو کیپٹن (ر)صفدر نے کہاکہ نوازشریف اورمریم نوازکوجانے دیں،مجھے روک لیں،میں نوازشریف اورمریم نواز کے ضامن کے طورپرپیش ہوتارہوں گا۔سابق وزیراعظم کے وکیل نے کلثوم نوازکی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کی۔اس پر نیب پراسیکیوٹر نے نوازشریف اورمریم نوازکی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی مخالفت کردی۔عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے نوازشریف اور مریم نواز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں مسترد کردیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes