نوازشر یف کے جیل جانے یا نہ جانے کا فیصلہ عدالت نے کر نا ہے; چوہدری شجاعت

Published on February 16, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 214)      No Comments


لاہور(یوا ین پی)مسلم لیگ(ق)کے سر براہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ نوازشر یف کے بغیر شہبا زشر یف زیر وہیں نگران وزیر اعظم کا معاملہ تو دور کی بات ہے پہلے یہ فیصلہ تو ہوجائے انتخابات ہونے یا نہیں اگر انتخابات ہوئے تو آئندہ وزیر اعظم کون ہوگا اس کا فیصلہ اللہ نے کرنا ہے جسے کامیابی دے عام انتخابات کے وقت نوازشر یف جیل میں ہوں گے یا الیکشن لڑ یں گے اس کا فیصلہ تو عدالت نے ہی کر نا ہے سینٹ انتخابات کیلئے ہمارا فی الحال کسی سے اتحاد نہیں نیب کہہ رہا ہے تو حکومت کو نوازشر یف اور انکے بچوں کے نام ای سی ایل میں ڈالنا ہی پڑ یں گے بلوچستان میں سب جماعتوں نے وزیر اعلی کو ووٹ دیا فیصلہ ہوا کہ سینٹ الیکشن میں آزاد امیدوار کھڑے کیے جائیں گے توہین عدالت کے معاملے پر سیاست دانوں کو کنٹرول کرنا چاہیے۔وہ پھول نگر میں سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خان کے چچا کے انتقال پر اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ نیب نے حکم دیا ہے تو شر یف خاندان کے نامی ی سی ایل ماننا پڑے گا ہمارے نام ای سی ایل میں رہے ہیں یہ کوئی نئی بات نہیں۔انہوں نے کہا کہ سینٹ انتخابات میں کسی سے اتحاد کی گنجائش نہیں ہمارا اپنا امیدوار کھڑا ہے فی الحال ابھی تک اتحاد کی کوئی گنجائش نہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام نے ساتھ دیا لودھراں میں نواز شریف جیت گے جسے مانتے ہیں ابھی نگران سیٹ اپ کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا تو مشاورت کیسی سپریم کورٹ جو چاہے کرسکتی ہے اس کے پاس اختیار ہے الیکشن ہوں گے یا نہیں عینک لگا کر دیکھنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف جیل میں ہوں گے یا کیا مستقبل ہوگا انحصار عدالت کے فیصلے پر ہیاحتساب کے عمل سے ہم بھی گزرے ہیں ہمارا احتساب تو جرنیلوں نے کیا ان کا احتساب تو ریٹائر جج کررہا ہے توہین عدالت کے معاملے پر سیاست دانوں کو کنٹرول کرنا چاہیے کیونکہ عدلیہ کا احترام سب پر لازم ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن میں صرف پنجاب نہیں پورے ملک میں میدان لگے گاشہباز شریف نواز شریف کے بغیر زیرو ہیں نواز شریف کی رضامندی کے بغیر آگے آجائیں اس کے بغیر نہیں آئندہ وزیر اعظم کون ہوگا اس کا فیصلہ اللہ نے کرنا ہے جسے کامیابی دے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں سب جماعتوں نے وزیر اعلی کو ووٹ دیا فیصلہ ہوا کہ سینٹ الیکشن میں آزاد امیدوار کھڑے کیے جائیں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme