بورےوالا(ڈاکٹر امجد حسین امجد)بورےوالا سابقہ تحصیل نائب ناظم و اپوزیشن لیڈر میونسپل کمیٹی بورےوالا غلام مصطفی بھٹی نے حلقہ پی پی 233 سے الیکشن لڑنے کا باضابطہ اعلان کر دیا۔تفصیل کے مطابق سابقہ تحصیل نائب ناظم و اپوزیشن لیڈر میونسپل کمیٹی پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء غلام مصطفی بھٹی نے حلقہ پی پی 233 بورےوالا سے باضابطہ ممبر صوبائی اسمبلی الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا۔ان کے سپوٹر خالد راٹھ نے اپنے حلقہ میں ایک کارنر میٹنگ منعقد کی جس میں مہمان خصوصی غلام مصطفی بھٹی ، نصراللہ صدر لیبر ونگ پی ٹی آئی ، طارق باجوہ تحصیل صدر پی ٹی آئی ، چوہدری شفیق گجر ، باو جاوید قادری کونسلر پی ٹی آئی بلدیہ بورےوالا ، غلام مرتضی ، غلام باری ، ڈاکٹر محمد سلیم مغل ، فوجی محمد حنیف ، علی اکبر جٹ ، شیخ علی ، چوہدری عمران و دیگر ووٹر و سپوٹران نے شرکت کی جس میں غلام مصطفی بھٹی کی آمد پر ڈھول کی تھاپ پر استقبال کیا گیا اور کارنر میٹنگ کا باقائدہ آغاز تلاوت قران پاک سے کیا گیا۔غلام مصطفی بھٹی کے خطاب سے قبل دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا جس میں غلام مصطفی بھٹی کی بھرپور ہمایت کا اعلان کیا گیا۔ غلام مصطفی بھٹی نے اپنے خطاب میں تمام معززین علاقہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے حلقہ سے چار دفعہ مختلف عہدوں پر منتخب ہوا ہوں اور میں نے اپنے حلقہ کی عوام کی ہر پلیٹ فارم پر بھرپور نمائندگی کی ہے۔ میرے دروازے حلقہ کی عوام کے لیے ہمہ وقت کھلے ہیں ۔میں اپنے ووٹرز و سپوٹران کے پراسرار پر حلقہ پی پی 233 میں امیدوار صوبائی اسمبلی الیکشن لڑنے کا باضابطہ اعلان کرتا ہوں۔ یہ اعلان سنتے ہی ووٹرز میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور کارکنان نے غلام مصطفی بھٹی کے نعرے لگائے اور نیک تمناوں کا اظہار کیا اور انہیں مبارکباد دی۔۔