لاہور(یواین پی)قصور میں زیادتی کے بعد قتل کی جانے والی 8 سالہ بچی زینب کے والد امین انصاری نے کہاہے کہ ملزم کو سخت دی جائے تاکہ آئندہ ایسا واقعہ نہ ہوا۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ملزم کو سنگسار کیا جائے جب تک کہ اس کی موت واقع نہ ہو جائے۔انسداد دہشتگردی عدالت آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امین انصاری نے کہا کہ چیف جسٹس ثاقب نثار کا بہت مشکور ہوں،ان کی وجہ سے اتنی تیزی سے ٹرائل ہوا۔