اسلام آباد (یواین پی)الیکشن ٹریبونل نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ہمشیرہ سعدیہ عباسی کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی عندلیب عباسی نے سعدیہ عباسی کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف الیکشن ٹریبونل میں اپیل دائرکی۔
عندلیب عباسی کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ سعدیہ عباسی نے اثاثہ جات اورانکم ٹیکس دستاویزکاغذات نامزدگی کے ساتھ لف نہیں کئے، درخواستگزار کے وکیل نے کہا کہ سعدیہ عباسی پاکستانی شہریت کے ساتھ امریکی شہریت بھی رکھتی ہیں،قانون کے تحت رکن پارلیمنٹ ایک سے زائدممالک کی شہریت نہیں رکھ سکتا۔
درخواست گزار نے الیکشن ٹریبونل سے استدعا کی کہ عدالت کاغذات نامزدگی منظورکرنے کاریٹرننگ افسرکافیصلہ کالعدم قراردے۔الیکشن ٹریبونل نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔