شریف برادران آج لودھراں میں ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے

Published on February 17, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 294)      No Comments

لاہور ریواین پی)سابق وزیراعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف آج لودھراں میں ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے اور این اے 154 میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سید محمد اقبال شاہ کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرانے پر لودھراں کےعوام کا شکریہ ادا کریں گے۔واضح رہے کہ 12 فروری کو لودھراں میں این اے 154 پر ہونے والے والے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار محمد اقبال شاہ نے تحریک انصاف کے امیدوار علی ترین کو بھاری اکثریت سے شکست دی تھی۔این اے 154: ن لیگ نے میدان مار لیا، تحریک انصاف کو شکست پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما جہانگیر ترین کی نااہلی سے خالی ہونے والی اس نشست پر مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کی شاندار کامیابی پر سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف آج لودھراں پہنچ رہے ہیں۔شریف برداران بہاولپور بائی پاس کے قریب نیو اسٹیڈیم میں ورکرز کنونشن سے خطاب کے دوران لودھراں کے عوام کا شکریہ ادا کریں گے۔ورکرز کنونشن میں مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت کے بیٹھنے کے لیے 46 فٹ لمبا، 16 فٹ چوڑا اور 6 فٹ اونچا اسٹیج بنایا گیا ہے جبکہ شرکاء کے بیٹھنے کے لیے کرسیاں بھی لگادی گئی ہیں۔اس حوالے سے تیاریاں رات گئے مکمل کرلی گئیں اور لیگی کارکنوں نے اپنے قائد کے لودھراں آنے کی خوشی میں ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے بھی ڈالے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme