تحریک انصاف نے ن لیگ کی اہم وکٹ گرا دی ،سابق وزیر تحریک انصاف میں شامل

Published on February 17, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 200)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی )تحریک انصاف نے ن لیگ کی بڑ ی وکٹ گرا دی ،سابق وزیر مملکت عمر ایوب نے ن لیگ کوخیر آباد کہنے کے بعد تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ۔تفصیل کے مطابق عمر ایوب نے عمران خان سے ملاقات کر کے تحریک انصا ف میں شمولیت کا اعلان کیا ۔ملاقات میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک ،جہانگیر ترین ،فواد چوہدری اور عبد العلیم خان بھی شریک تھے ۔اس موقع پر عمران خان نے عمر ایوب کا تحریک انصاف میں شمولیت پر خیر مقدم کیا اور انہیں تحریک انصاف کا جھنڈا بھی پیش کیا ۔
واضح رہے کہ عمر ایوب خان آئندہ انتخابات میں ن لیگ کی جانب سے ٹکٹ نہ ملنے پر پارٹی قیاد ت سے ناراض تھے اور وہ وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف ،آصف کرمانی اورخواجہ سعد رفیق سمیت دیگر رہنماں سے ملاقات کرکے ان کو اپنے تحفظات سے آگاہ کر چکے تھے مگر پارٹی کی جانب سے آئندہ انتخابات کے لیے ٹکٹ دینے پر رضامندی ظاہر نہیں کی گئی تھی جس پر انہوںنے اپنے کزن وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کے مشیر اکبر ایوب خان او ر ان کے بھائی یوسف ایوب خان سے مشاورت کے بعد عمران خان سے رابطوں کا سلسلہ تیز کرکے پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ کیا تھا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes