سرگودھا(یو این پی ) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن 22 فروری کو سرگودھا آمد پر عید گاہ گراونڈ میں مفتی محمود کانفرنس سے خطاب کریں گے۔اس کا نفرنس میں جمعیت علمائے اسلام کے ف کے سربراہ کشمیر امور کمیٹی کے چئیر مین مولانا فضل الرحمن،سابق وزیراعلی کے پی کے اکرم خان دورنی، مولانا عبدالغفور حیدری،مولانا حافظ حمداللہ،مولانا امجد خان،مولانا عتیق الرحمن اور دیگر خطاب کریں گے۔