احسن خان اورعلیزے نصیرکی نئی فلم ’’عنائیہ‘‘کاآغاز

Published on February 19, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 418)      No Comments


کراچی ( یو این پی)بی لائن پروڈکشنز نے نئی فلم عنائیہ کا آغاز کردیا۔ فلم کے اہم کرداروں میں اداکار احسن خان اور اداکارہ علیزے نصیر نمایاں ہیں۔ ان فنکاروں پر گزشتہ دنوں بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان کی گائیکی پر مبنی گیت ’’نینوں نے تیرے ‘‘کٹاس کی حسین لوکیشنز پر شوٹ کیا گیا ہے۔فلم کے ہدایتکار گوہر حیات ہیں جبکہ ڈی او پی کے فرائض ویوین ایکسویئر انجام دے رہے ہیں۔ فلم کے ایگزیکٹیوپروڈیوسر و اداکار اسامہ بن غازی نے بتایا کہ فلم کا پہلا گیت نینوں نے تیرے مختلف میوزک چینلز پر ریلیز کردیاگیا ہے جس میں بین الاقوامی چینلز بھی شامل ہیں۔ رومانوی و نغماتی فلم کی عکس بندی بیرون ملک میں بھی کی جائیگی۔انہوں نے کہا ملکی فلم انڈسٹری میں اپنا حصہ ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں۔ فلم میں دیگر فنکاروں کا کام ابھی فلمانا ہے جس کیلئے شیڈول ترتیب دیا جارہا ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题