بوریوالہ لاہور روڈ پر گگو منڈی کے قریب ٹریفک کا المناک حادثہ

Published on January 12, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 803)      No Comments

\"4\"

ماں بیٹے سمیت تین افراد جاں بحق ، 13 زخمی
بورے والا (یواین پی) بوریوالہ لاہور روڈ پر گگو منڈی کے قریب ٹریفک کے المناک حادثہ میں ماں بیٹے سمیت تین افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوگئے، شدید زخمیوں کو بوریوالہ ڈی ایچ کیو ہسپتال اور وہاڑی ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ واقعات کے مطابق لاہور کے ماہرامراض جلد ڈاکٹر محمد زاہد اپنے ڈرائیور محمد ایوب کے ہمراہ اپنی پجارو گاڑی نمبری808 میں لاہور سے بوریوالہ آرہے تھے کہ اس دوران گگو منڈی سے ایک کلومیر دور قاضی پٹرولیم سروس کے قریب کیری ڈبہ نمبری وی آر ایس۔ 1056 ، جس میں شادی کی کسی تقریب میں شرکت کی غرض سے براستہ بوریوالہ عارفوالہ جانے والے وہاڑی کے چک 33 ڈبلیو بی سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے دس افراد سوار تھے، سے ان کی گاڑی کی ٹکر ہوگئی۔ حادثہ میں کیری ڈبہ کا ڈرائیور محمد عدنان سکنہ وہاڑی اور سات سالہ بچہ محمد فیصل اور اس کی ماں خورشیدہ بی بی زوجہ غلام محھد چدھڑ سکنہ 33 ڈبلیو بی وہاڑی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ لاہور کے ڈاکٹر محمد زاہد اور ان کاڈرائیور ایوب بھی شدید زخمی ہوئے۔ موٹر سائیکل سوار بہن بھائی ظہیر عباس اور سدرہ شاہین سکنہ چک 455 ای۔بی بوریوالہ کے علاوہ کیری ڈبہ میں سوار شمیم اختر، انیسہ بی بی، غلام محمد، نفیسہ، منیبہ، ذیشان، علی بھی زخمیوں میں شامل ہیں۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پٹرولنگ پولیس اور تھانہ گگو منڈی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تمام زخمیوں اور نعشوں کو نکال کر ہسپتال پہنچایا۔ چھ زخمیوں کو تشویشناک حالت میں بوریوالہ اور وہاڑی کے ہسپتالوں میں ریفر کردیا گیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes