اسلام آباد ہائیکورٹ ، کیپٹن (ر) صفدر کی ضمانت منسوخی کی درخواست مسترد

Published on February 19, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 283)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیپٹن (ر) صفدر کی ضمانت منسوخی کی نیب کی درخواست مسترد کردی۔جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے نیب کی جانب سے دائر کی گئی درخواست کا فیصلہ سنایا۔ جسٹس محسن اختر بھی بینچ کا حصہ تھے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں احتساب عدالت کا فیصلہ برقرار رکھا اور نیب کی درخواست مسترد کردی۔ نیب نے درخواست دی تھی کہ کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتار کیا گیا تاہم احتساب عدالت نے ان کی ضمانت منظور کرلی تھی اس لیے احتساب عدالت کا فیصلہ مسترد کرکے انہیں جیل بھجوایا جائے ۔نیب کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے 14 دسمبر کو دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme