سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں دانیال عزیز کو شوکاز نوٹس جاری کردیا

Published on February 19, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 289)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی)سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں دانیال عزیز کو شوکاز نوٹس جاری کردیااور سماعت جمعہ تک ملتوی کردی۔تفصیلات کے مطابق جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے توہین عدالت کیس کی سماعت کی ، دانیال عزیز اپنے وکیل علی رضا ایڈووکیٹ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے، وفاقی وزیر کے وکیل نے جواب جمع کرانے کیلئے وقت مانگ لیا۔جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بادی النظر میں دانیال عزیز توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ہیں ،ہم اظہاروجوہ کا نوٹس دے رہے ہیں آپ جواب جمع کرادیں، عدالت نے توہین عدالت کیس میں اٹارنی جنرل کو استغاثہ مقرر کرتے ہوئے سماعت جمعہ تک ملتوی کردی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题