اوکاڑہ (یو این پی)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اسد علوی نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر ماحولیاتی تبدیلیوں نے پوری دنیا کواپنی لپیٹ میں لے لیا ہے پاکستان میں بھی اس کے اثرات نمایا ں ہیں ہر ماحولیاتی تبدیلیوں کی روک تھام اور ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کے لئے اپنا حصہ ڈالے ترجمان پولیس کے مطابق ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے ڈسٹرکٹ کمپلیکس ڈی پی او آفس میں شجر کاری مہم کے حوالہ سے پودا لگانے کے بعد بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے لان کو خوبصورت بنانے اور شجر کاری کے ماحول کوبڑھاوا دینے پر سٹاف کو شاباش دی ڈی پی او حسن اسد علوی نے کہاہے کہ بد قسمتی سے ہمارے معاشرہ کے ان پڑھ افراد درخت کوبڑی تیزی سے ختم کر رہے ہیں جس کی وجہ سے پاکستان ماحولیاتی آلودگی کی زدمیں بری طرح آیا ہوا ہے اس کے لئے ہم سب پر فرض ہے کہ درختوں کے کٹاؤکے بارے عوام کو شعور دیں اور زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں اوران پودوں کی حفاظت بھی کریں تاکہ یہ پروان چڑھ کر ہمارے لئے سود مند ثابت ہوں انہوں نے کہاکہ عالمی معیار کے مطابق کل رقبہ کے چوتھا حصہ جنگلات پر مشتمل ہونا چاہئے جو کہ پاکستان میں نہیں ہے حکومت اس طرف بھر پور توجہ دے رہی ہے پولیس فورس کے ملازمین بھی اس طرف نہ صرف خود راغب ہوں بلکہ اپنے خاندان ،محلہ ،گاؤں اور جن لوگوں سے تعلقات ہیں ان کو بھی اس طرف راغب کریں ا نہوں نے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ آپ تھانہ جات اور اپنے آفس میں پودا لگا کر ماحولیاتی آلودگی میں کمی کر سکتے ہیں۔