سیالکوٹ (یو این پی)پاکستان مسلم لیگ ن خواتین ونگ کی سٹی صدر محترمہ نصرت جمشید ملک نے کہا کہ کسی کی قسمت میں 3 بار وزارت عظمیٰ کی شیروانی آئی اور کسی کی قسمت میں تینوں بار شادی کی شیروانی آئی ہے۔ انہوں نے عمران خان کو مشورہ دیا کہ وہ چوتھی شادی بھی کر لیں کیونکہ وہ اگلا الیکشن بھی ہار رہے ہیں اور نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیر اعظم بنے گے۔انہوں نے کہا کہ عوام آج بھی نواز شریف کے ساتھ ہیں ماداریوں نے اپنا تماشا خوب دیکھایا لیکن وہ برْی طرح ناکام ہو گئے ہیں نواز شریف نے پاکستان میں ترقی کے جال بچھائے ہیں اْنکو عوام کادرد معلوم ہے ملک دْشمن لوگ ملک کی ترقی کی راہ میں روکاوٹ ہے عوام با شعور ہو چکی ہے اِن کو عوام ووٹ کے ذریعہ ملک سے آوٹ کر دیں گے نواز شریف آج بھی پاکستان کا ہیرو تھے اور کل بھی ہیرو ہیں مریم بی بی کی بھر پور الیکشن مہم نے پاکستان کا سب سے بڑا مارکہ مارلیا، نواز شریف کے مخالفین اپنی موت خود مر گئے ہیں ہم نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ہے اور کرتے رہیں گے عمران خان مسلم لیگ کو اداروں سے لڑوانا چا ہتا ہے تختہ لاہور آج بھی نوز شریف کا ہے اور کل بھی رہیگاا نشااللہ۔