حجرہ شاہ مقیم‘منچلوں نے پتنگ بازی پر پابندی کا بو۔۔۔کاٹا کر دیا

Published on February 20, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 538)      No Comments
رات اوردن بھر شہری بسنت مناتے رہے ،پولیس نے دوگرفتار کر لئے، مقدمات درج
حجرہ شاہ مقیم(یو این پی)حجرہ شاہ مقیم میں منچلوں نے پتنگ بازی پر پابندی کا بو کاٹاکرڈالا،رات اوردن بھر شہری بسنت مناتے رہے ،پولیس نے دوگرفتار کر لئے، مقدمات درج ۔تفصیلات کے مطابق پابندی کے باوجود حجرہ شاہ مقیم اورگرد ونواح میں گزشتہ شب سے شروع کیاجانیوالابسنت تہواراپنی مکمل آب و تاب سے جاری رہامنچلے پتنگ بازوں نے اعلان کردہ امتناع پتنگ بازی ایکٹ کی دھجیاں اڑادیں اور فائرنگ کی تڑتڑاہٹ سے شہرکی فضاء گونجتی رہی بلند آوازمیں گانے چلتے اور عمارتوں و گھروں کی چھتوں پرناچ گاناہوتارہا، پولیس بسنتوں کو بازرکھنے کی کوششیں کرتی رہی،پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ دو پتنگ بازوں خوشی محمد محلہ سیدا ں والااورلاہورسے بسنت منانے آئے ہوئے آصف ساکن بینک سٹاپ کاشیانہ روڈ کو گرفتارکرلیا اورانکے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے ۔
Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog