بورےوالا(یواین پی،ڈاکٹر امجد حسین امجد )بورےوالا تھانہ صدر پولیس نے ڈکیتی۔راہزنی اور دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث خطرناک جرائم پیشہ گروہ کے سرغنہ سمیت چار ارکان کو گرفتار کر لیا گروہ کے قبضہ سے 10موٹر سائیکلیں۔نقدی۔موبائل فونز اور بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا…..اس موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی ایس پی ملک طاہر مجید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان راہزنی اور دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث تھے خطرناک جرائم پیشہ گروہ کے سرغنہ سمیت تین ارکان کو گرفتار اور لوٹا ہوا مال برآمد کیا ہے اور گروہ کے قبضہ سے شہریوں کی 10موٹر سائیکلیں ، نقدی 1 لاکھ 60 ہزار ، 4 عدد موبائل فونز اور بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ برآمد کیا گیا ہے…گرفتار ملزمان عرصہ دراز سے علاقہ میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تھے ۔ اس موقع پر پریس کانفرنس کے بعد برآمد کی گئیں موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان مالکان کے حوالے کر دیا۔۔ ڈی ایس پی بورےوالا ملک طاہر مجید نے مظہر فرید اے ایس آئی تھانہ صدر بورےوالا ، مرزا ذوالفقار ان کی ٹیم اور دیگر پولیس کے نوجوانوں کو اعلی کارکردگی پر مبارکباد دی ۔۔ پریس کانفرنس میں ڈی ایس پی بورے والا کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر بورےوالا راو تسلیم اختر ، ضلعی صدر تاجران محمد جمیل بھٹی ، صدر بار بورےوالا میاں افتخار صابر ایڈووکیٹ ، سیکرٹری بار بورےوالا رانا محمد سلیم احمد ، صحافیوں اور دیگر نمائندہ افراد نے شرکت کی