وہاڑی ، انسا نی جا نوں سے کھیلنے والے نام نہاد ڈاکٹروں اور حکیموںکو کیفر کر دار تک پہنچا یا جائےڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی

Published on February 20, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 306)      No Comments

وہاڑی(یواین پی)ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے کہا ہے کہ عطا ئیت کے خلاف بھر پور مہم کو جا ری رکھتے ہو ئے انسا نی جا نوں سے کھیلنے والے نام نہاد ڈاکٹروں اور حکیموںکو کیفر کر دار تک پہنچا یا جائے یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ کو الٹی کنٹر ول بورڈ کے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہی اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب الرحمن گر مانی ، ڈاکٹر احمد نواز، تینوں تحصیلوں کے ڈرگ انسپکٹرز جونسن کا مر ان گل ، حما د حسن ، عمران رشیداور سیکر ٹری ڈسٹرکٹ کو الٹی کنٹرول بو رڈ روبینہ ناج شریک تھے ڈپٹی کمشنر علی اکبربھٹی نے محکمہ صحت کے حکام کو ہدایت کی کہ وہ کسی بھی سفا رش اور دبا کا خاطر میں نہ لائیں اجلاس میں صو بائی کو الٹی کنٹرول بو رڈ کی طرف سے بھجوائے گئے با سفا رش 35کیسز کا ازلہ نو جا ئزہ لیا گیا جن میں سے 11کیسوں کا فیصلہ کیا گیا جبکہ باقی کیسز آئندہ سماعت پر تفصیلات کے ساتھ پیش کر نے کا حکم دیا گیا اجلاس میں جن کیسوں کا فیصلہ کیا گیا ان میں غیر رجسٹرڈ دوا فر وخت کر نے اور بو گس ورائٹی کی حا مل دوا فر و خت ممنو عہ غیر ممنوعہ ، غیر معیاری ادویات ، نشہ آور ادویات فروخت کر نیوالے غیر رجسٹرڈ اور بغیر لا ئسنس ادویات فروخت کرنے والے ڈاکٹر شا مل تھے.

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题