شریف خاندان کے عدلیہ پرحملے برداشت نہیں کریں گے،بلاول بھٹو

Published on February 21, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 207)      No Comments

شریف فیملی کوپاناما پرسپریم کورٹ کا فیصلہ سازش لگتی ہے،انکی ڈکٹیشن پرفیصلے ہوں توانہیں انصاف لگتاہے،ٹویٹ
لاہور(یو این پی)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ شریف خاندان کے عدلیہ پرحملے برداشت نہیں کریں گے،شریف فیملی کوپاناما پرسپریم کورٹ کا فیصلہ سازش لگتی ہے،شریف خاندان کی ڈکٹیشن پرفیصلے ہوں توانہیں انصاف لگتا ہے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے اپنے ٹویٹ میں ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شریف فیملی کی فون کالز عدلیہ کونشانہ بنانے کے مترادف ہیں۔ماضی میں شریف خاندان کی جسٹس(ر)قیوم کی کالز کوبھی عدلیہ کے خلاف سازش کہاجاتاہے۔شریف خاندان عدلیہ کے ذریعے پھراپنے فیصلے صادرکرنا چاہتاہے۔شریف خاندان کوایسا ہرگزنہیں کرنے دیں گے۔انہوں نے کہاکہ شریف خاندان کی ڈکٹیشن پرفیصلے ہوں توانہیں انصاف لگتا ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ شریف خاندان جھوٹ ،دھوکے بازی اور منافقت کاماہر ہے۔ شریف خاندان کے عدلیہ پرحملے اورعدلیہ کیخلاف بلیک میلنگ برداشت نہیں کریں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog