فیصل آباد (یواین پی)چیئرمین لاثانی ویلفیئرفاؤنڈیشن انٹرنیشنل صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکار کی زیر سرپرستی انسانیت کی بے لوث خدمت کاسلسلہ تیزی سے جاری وساری ہے ،پنجاب کے مختلف شہروں میں میڈیکل ونگ کی طرف سے مرکزی لاثانی سیکرٹریٹ پر بھیجی گئی رپورٹس کیمطابق ملتان شریف ،بورے والا ،وہاڑی،خانیوال ،ساہیوال اورچیچہ وطنی سمیت پنجاب کے مختلف شہروں اوردیہاتوں میں فری میڈیکل کیمپس کاسلسلہ مستقل بنیادوں پر جاری وساری ہے ،ان کیمپس میں ماہرڈاکٹرز مریضوں کے فری چیک اپ کیساتھ انہیں ادویات بھی فری فراہم کررہے ہیں۔لاثانی میڈیکل ونگ کے ماہر ڈاکٹر عبدالرحمن نقشبندی (ایم بی بی ایس پلمونولوجی،میوہسپتال لاہور)اورڈاکٹرعبدالسلیم نقشبندی (ماہر امراض معدہ وجگر)نے انسانیت کی میڈیکل کے شعبے میں جاری فلاحی خدمات پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ صحیح ولی مرشد کی نسبت نے دنیا وآخرت کوسنوارنے کے سلیقے عطا فرمادئیے ہیں،ہم اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکراداکرتے ہیں کہ اس مادیت پرستی اورشیطانیت کے دورمیں اس نے ہمیں صدیقی لاثانی سرکا رجیسی عظیم المرتبت اوربرگزیدہ ہستی کی نسبت پاک سے نوازدیا، فلاحی سرگرمیوں کافریضہ اسی نسبت پاک کے صدقے میں ہمیں عطا ہورہاہے۔