لاہور(یواین پی)سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ آئین بلاشبہ ریاست کانظام چلانے کیلئے سب سے مقدس دستاویزہے، لیکن یہ دستاویزعوام کے منتخب نمائندوں پرمشتمل پارلیمنٹ بناتی ہے،جج صاحبان کاآئین کومقدس اور بالاتردستاویزقراردیناخوش آئند ہے۔سابق وزیراعظم کا کہناتھا کہ آئین کوپارلیمنٹ کی تخلیق سمجھاجاتاہے،پارلیمنٹ اس کے ذریعے دیگراداروں اوراپنی حدودکاتعین کرتی ہے،انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کوعدلیہ اورانتظامیہ کے ساتھ ایک ریاستی ستون کہاجاتاہے،نوازشریف کا کہناتھا کہ پارلیمنٹ کودنیابھرمیں تمام اداروں کی ماں بھی سمجھاجاتاہے۔