نوازشریف کی پارٹی صدارت سے نااہلی کے بعد ن لیگ سینیٹ الیکشن لڑ سکے گی یا نہیں ؟تہلکہ خیز دعویٰ منظر عام پر

Published on February 21, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 491)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی )سینئر وکیل اور قانون دان فیصل چوہدری نے کہاہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد مسلم لیگ ن سینیٹ الیکشن سے بھی باہر ہو گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے الیکشن ایکٹ 2017 کا فیصلہ سنا دیاہے جس کے مطابق آرٹیکل 62 اور 63 پر پورانہ اترنے والا شخص پارٹی کی صدارت نہیں کر سکتا ۔واضح رہے کہ 3 مارچ 2018 کو سینیٹ کے انتخابات ہونے جا ر ہے ہیں جس میں حصہ لینے والے امیدواروں کو نوازشریف ٹکٹ بھی جاری کر چکے ہیں تاہم اب بطور پارٹی سربراہ نااہلی کے بعد ان کی جانب سے اٹھائے گئے تمام اقدامات بھی کالعدم ہو گئے ہیں ۔
میڈیا میں یہ بحث جاری ہے کہ لودھراں کے حلقے این اے 154 کے امیدوار کو ٹکٹ بھی نوازشریف نے جاری کی تھی اور ن لیگ کامیاب ٹھہری اب اس حوالے سے کیا نتائج آئیں گے یہ تفصیلی فیصلہ سامنے آنے کے بعد ہی معلوم ہو سکے گا ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy