اسلام آباد(یواین پی)سابق وزیراعظم اور صدر ن لیگ نوازشریف سے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پنجاب ہاﺅس میں ملاقات کی ،جس میںپارٹی صدارت اور سینیٹ انتخابات پر مشاورت کی گئی۔
ملاقات میں عدالتی فیصلے کے بعد کی صورتحال پر بھی غور کیا گیااور پارٹی کے آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی بات چیت ہوئی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو پارٹی کی صدارت کیلئے نااہل کردیا تھا جس پر ن لیگ میں پارٹی صدارت کیلئے مشاورت کی گئی