میری شادی کا عوام اور پارٹی سے کوئی تعلق نہیں،بشریٰ سے ملنے سے پہلے کامیاب انسان نہیں تھا۔عمران خان

Published on February 22, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 342)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ بشریٰ سے ملنے سے پہلے کامیاب انسان نہیں تھا۔عمران خان کا کہنا ہے کہ میری نئی اہلیہ بشریٰ شروع سے حجاب کرتی ہیں۔ وہ میرے سے بہت آگے ہیں، ان کا قرآن پاک کا وسیع مطالعہ، 30 سال سے صوفی ازم پڑھ رہی ہیں، بشریٰ سے 2 سال پہلے ملا تھا، بشریٰ سے ملنے سے پہلے کامیاب انسان نہ تھا۔عمران خان نے کہا کہ میری شادی کا عوام اور پارٹی سے کوئی تعلق نہیں، اللہ نے مجھے میری نیت اور کوشش کا اجر دینا ہے۔ میری اہلیہ نے ساری زندگی عبادت میں گزاری اور پارٹیزسے دور رہیں، وہ کوئی انٹرویو نہیں دیں گی۔عمران خان نے کہا کہ مجھے اس بات کی فکر ہونی چاہیے کہ اگر میں کسی کا گھر توڑ کر اپنا گھر بساؤں تو اللہ تعالیٰ کا عذاب آتا ہے، کامیابی اللہ کے ہاتھ میں ہے، تحریک انصاف کا کوئی غلط کلچر نہیں ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy