پابندی کے باوجود کھلے عام پتنگوں اور قاتل ڈور کی فروخت قابل مذمت ہے،عامر بٹ
Published on February 24, 2018 by admin ·(TOTAL VIEWS 383) No Comments
اوباش نوجوان منچلے تمام رات جدید اسلحے سے ہوئی فائرنگ ڈیک پر میوزک کا شور شرابا بو کاٹا کے نعرے لگاتے رہے
راولپنڈی(یوا ین پی) یونین کونسل 36 موہن پورہ کی سیاسی وسماجی رہنما عامر بٹ نے کہا ہے کہ پابندی کے باوجود کھلے عام پتنگوں اور قاتل ڈور کی فروخت قابل مذمت ہے، حکومت نام کی کوئی رٹ نظر نہیں آرہی ہے، اوباش نوجوان منچلے تمام رات جدید اسلحے سے ہوئی فائرنگ ڈیک پر میوزک کا شور شرابا بو کاٹا کے نعرے لگاتے رہے لیکن ضلعی انتظامیہ پولیس راولپنڈی میں بسنت منانے والوں کو قانون کی گرفت میں لانے میں ناکام رہی ہے ،عامر بٹ نے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف گورنر پنجاب آر پی او راولپنڈی سی پی او راولپنڈی سے پزور مطالبہ کیا ہے کہ اگر قاتل ڈور اور پتنگوں کی فروخت پر پابندی ہے تو پھر پورے شہر میں بسنت کیسے منائی جارہی ہے، راولپنڈی میں بسنت اس بات کی نشاندہی اور تصدیق کرتی ہے کہ یہ سب کچھ پولیس کی آشیر آباد سے ہی ہورہا ہے، قاتل دھاتی ڈور سے ہلاکتوں اور زخمی ہونے والوں کی ذمہ دار مقامی پولیس ہے ۔
:اسی سے منسلک خبریں جو آپ پڑھنا چاہیں گے
Post Views: 91
Related
Premium WordPress Themes