بورے والہ ( ڈاکٹر امجد حسین امجد)ٹرین کی زد میں دو موٹر سائیکل سوار جانبحق۔بورےوالا کراچی سے لاہور جانے والی فرید ایکسپریس ٹرین کی زد میں آنے والے دو افراد جاں بحق۔بورےوالا اڈہ ظہیر نگر کے قریب ریلوے پھاٹک عبور کرتے ہوئے دو موٹر سائیکل سوار فرید ایکسپریس ٹرین کی زد میں آگئے جس کے نتیجے میں دونوں افراد جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں اختر حسین اور حاجی عباس سکنہ 327 ای بی دونوں سگے بھائی تھے دونوں کی رہائش 327 ای بی ہے ۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم مہدی حسن ظفر کی قیادت میں جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور میتوں کو ہسپتال منتقل کیا .پھاٹک نہ ہونے کی وجہ سے ایک سال میں ایسے کئی حادثات ہو چکے ہیں جن سے قیمتی جانیں جا چکی ہیں