بسنت میلے میں پاکستانی ثقافت کے رنگ ہر سو بکھرے نظر آئے

Published on February 24, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 382)      No Comments

جدہ ( زکیر احمد بھٹی) آر کیو پروڈکشنز کی جانب سے چھٹا فیملی بسنت میلہ ریاض منعقد ہواجس میں دو ہزار سے زائد پاکستانیوں کے علاوہ غیر ملکی افراد بھی شریک ہوئے، بسنت میلے میں پاکستانی ثقافت کے رنگ ہر سو بکھرے نظر آئے، کہیں بچوں کے لئے جھولے، واٹر بوٹ، فیس پینٹنگ، میجک شو کا انتظام تھا جس سے بچوں کی کثیر تعداد خوب لطف اندوز ہوئے جبکہ پاکستان کے لذیز اور روایتی کھانوں سے بھی لوگ خوب محظوظ ہوئے، معروف ریسٹورنٹس کی جانب سے کھانوں کے سٹال لگائے گئے تھے جن پر لوگوں کا خوب رش لگا رہا،اصل مزہ پتنگ بازوں نے لوٹا اور مختلف رنگوں کی پتنگوں کو ڈور کی مدد سے فضا میں بلند کیا جس سے آسمان مختلف رنگوں کی پتنگوں سے بھر گیا، چاروں جانب بو کاٹا کے نعروں سے بھی فضا گونجتی رہی اور لاہوری بسنت کا مزہ دوبالا ہوتا رہا،سٹیج کی رونق کو عمیر شیخ اور ار جے فواد نے دوبالا کیے رکھا جھنوں نے مختلف انداز سے دن بھر لوگوں کو اسٹیج پر بلاتے رہے اور ان سے مختلف سوالات کے جوابات حاصل کرکے انعامات بھی دیتے رہے،بسنت فیسٹول مین گزشتہ سالوں کی نسبت پاکبانوں نے اس بار بھرپور شرکت کی اور بسنت کے تہوار کو دوبالا کر دیا اس موقعہ پر آر کیو پرودکیشنز کے ڈاریکٹر راحیل قریشی کا کہنا تھا کہ ایک دور تھا کہ پاکستان میں بسنت کا تہوار انتہائی جوش و کروش کے ساتھ منایا جاتا تھا اور اس کو منانے کے لئے غیر ملکی افراد کی بڑی تعداد بھی شریک ہوتی تھی،مگر گزشتہ کئی سالوں سے حکومتی پابندی کے باعث بسنت منانے والوں کو شدید مایوسی کا سامنا ہے مگر انہوں نے گزشتہ چھ سالوں سے سعودی عرب میں بسنت میلے کا اہتمام کر رہے ہیں جس میں لوگوں کی بڑی تعداد پہنچ کر پتنگیں اڑا کر اپنا شوق پورا کر رہے ہیں اس حوالے سے وہ سعودی گورنمنٹ کے بھی انتہائی ممنون ہیں جو ہمیں اپنے ثقافتی رنگوں کو اجاگر کرنے کا موقعہ فراہم کرتے ہیں، راحیل قریشی کا کہنا تھا کہ آئندہ بھی بسنت میلے کا انعقاد کیا جاے گا تاکہ خوبصورت تہوار جاری رہے، سفارت خانہ پاکستان کے پولیٹیکل قونصلر سردار خان خٹک کا کہنا تھا کہ وہ اس ایونٹ میں شرکت کرکے بہت زیادہ خوش ہیں آسمان پر مختلف رنگوں کی پتنگیں اڑ رہی ہیں جس میں پاکستانی رنگ نمایاں ہو رہے ہیں اور ہمارے ثقافتی رنگ اجاگر ہو رہے ہیں، سعودی عرب میں اس طرح کے ایونٹس ہوتے رہنا چاہئیے جن میں پاکستانیوں کے علاوہ دیگر ممالک کے افراد بھی شریک ہوں تاکہ سب ایک دوسرے کی ثقافت سے روشناس ہو سکیں،خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے بھی ہم شکر گزار ہیں جھنوں نے پاکبانوں کو بسنت تہوار منانے کی اجازت دی ہے،بسنت میلے میں سفارت پاکستان کے گروپ کیپٹن ارشد مختار، فرسٹ سیکرٹری عمر ملک کے علاوہ میڈیا پرسنلٹی صائمہ عزیز بھی شریک ہوہیں اور بسنت ایونٹ کو شاندار قرار دیا، جبکہ معروف نوجوان شاعر وقار نسیم وامق کا کہنا تھا کہ ان کا تعلق لاہور سے ہے اور وہ بچپن سے ہی لاہوری بسنت کو مناتے آرہے ہیں اور گزشتہ کئی سالوں سے اب وہ سعودی عرب میں بسنت کو منا کر خوش ہوتے ہیں، وقار نسیم وامق نے تقریب کے اختتام پر ائیر بلیو کی جانب سے پاکستان کے لئے ریٹرن ٹکٹ کی قرعہ اندازی بھی کہ اور خوش قسمت کو ٹکٹ دیا گیا، بسنت میلے میں میوزک کے تڑکے نے خوب سماں باندھا اور منچلے نوجوان محو رقص رہے، دن بھر جاری رہنے والہ بسنت میلہ رات کو اپنی بھرپور رعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہو

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy