رائیونڈ اجتماع 24تا 26 فروری تک جاری رہے گا۔ اجتماع میں آنے والے ہر شخص کی بائیومیٹرک نظام کے تحت اِ نٹری ہوگی
لاہور(یوا ین پی)لاہور پولیس نے رائیونڈ اجتماع کا سکیورٹی پلان جاری کر دیا۔ڈی آئی جی آپریشنزڈاکٹر حیدر اشرف نے کہا ہے کہ سکیورٹی پلان کے مطابق 02 ایس پیز، 04 ڈی ایس پیز، 09 ایس ایچ اوزاور ایک ہزار سے زائد پولیس اہلکار فرائض سرانجام دینگے۔رائیونڈ اجتماع پر افسران و اہلکار دو شفٹوں میں فرائض سرانجام دیں گے۔رائیونڈ اجتماع 24تا 26 فروری تک جاری رہے گا۔ اجتماع میں آنے والے ہر شخص کی بائیومیٹرک نظام کے تحت اِ نٹری ہوگی۔اجتماع کے پنڈال کے اطراف آنے اور جانے والے راستوں پر ڈولفن سکواڈ اورپر پی آر یو کے جوانوں کو موئثر گشت کی ہدایت کی گئی ہے۔رائیونڈ اجتماع میں ہر آنے والے شخص کی جسمانی تلاشی جبکہ بائیومیٹرک نظام کے مطابق شناختی کارڈ کے اندراج کے بعد اِنٹری کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈیوٹی پر معمور پولیس اہلکار اپنے ارد گرد مشکوک افراد اور سرگرمی پر کڑی نظر رکھیں۔