نواز،مریم اورصفدر ایک ماہ میں جیل کے اندر ہوں گے ،لطیف کھوسہ

Published on February 25, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 221)      No Comments


تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے دھرنے کے وقت ریحام خان اور الیکشن کے وقت پیرنی سے شادی کر لی
لاہور (یوا ین پی)سابق گورنر پنجاب اور پیپلز پارٹی کے رہنما سردار لطیف کھوسہ نے پیش گوئی کی ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر ایک ماہ میں اڈیالہ جیل میں ہوں گے جبکہ اسحاق ڈار اور نواز شریف کے صاحبزادوں کو عدم حاضری پر سزا ہو گی، وہ لاہور ہائی کورٹ بار کے انتخابات کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے، سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ احتساب عدالت میں زیر سماعت مقدمات میں نواز شریف کی ملکی اور غیر ملکی جائیداد بھی قرق ہو سکتی ہے، انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے جتنا بڑا جرم کیا ابھی تک اس کے ساتھ رعایت ہو رہی ہے ایک سوال کے جواب میں سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے دھرنے کے وقت ریحام خان اور الیکشن کے وقت پیرنی سے شادی کر لی، انہوں نے کہا کہ عمران خان کو آئندہ الیکشن میں کچھ نہیں ملے گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes