مریم نواز نے تحفے میں ملنے والا20تولے سونے اور ہیروں جڑا تاج سرگودھا کے یتیم بچوں کے سکول کو عطیہ کر دیا

Published on February 25, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 210)      No Comments


سرگودھا(یوا ین پی ) سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کو سرگودھا کے میئر کی جانب سے ہیروں جڑا 20 تولہ سونے کا تاج پہنایا گیا جو انھوں نے سرگودھا ہی میں یتیم بچوں کے سکول کو عطیہ کر دیا۔ہفتہ کو مریم نواز سرگودھا میں پارٹی کے سوشل میڈیا کنونشن سے خطاب کرنے پہنچیں تو اس موقع پر میئر سرگودھا ملک نوید اسلم کی جانب سے مریم نواز کی تاج پوشی کی گئی اور انہیں ہیروں جڑا 20 تولہ سونے کا تاج پہنایا گیا۔میئر سرگودھا ملک نوید اسلم نے کہا کہ یہ تاج سرگودھا کے عوام کی طرف سے تحفہ ہے جس پر مریم نواز نے میئر سرگودھا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس تاج کو یتیم بچوں کی فلاح کے لیے کام کرنے والے ایک ادارے کو عطیہ کردیں گی۔ بعد میں انھوں نے وہ تاج سرگودھا کے ایک یتیم بچوں کی تعلیم و تربیت میں مصروف تعلیمی ادارے کو عطیہ کر دیا ۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes