سردار عتیق احمد کی صحت یابی کیلئے پوری قوم دعا گو ہے ،کارکنان مسلم کانفرنس
Published on February 25, 2018 by admin ·(TOTAL VIEWS 874) No Comments
میرپور(یو این پی )مسلم کانفرنس کے مرکزی رہنماؤں نے کہا ہے کہ سردار عتیق احمد خان کی صحت یابی کیلئے پوری قوم دعا گو ہے ۔سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان کی ولولہ انگیز قیادت میں تحریک آزادی کشمیر اپنے منطقی انجام کو پہنچے گی۔ آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے لاکھوں کارکنان صدر جماعت سردار عتیق احمد خان کی پشت پر سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں، ان کی جلد صحت یابی کیلئے کارکنان دعائیہ تقریب کا انعقاد کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے مرکزی ر ہنماؤں، عہدیدران سٹی، ممبران مجلس عاملہ وکارکنان ،حاجی عبدالقیوم قمر ایڈووکیٹ، محمد اسلم بٹ، شکور احمد مغل، سلیم زمان ڈار، جمیل احمد مغل، راجہ ارشد حسین ، چوہدری محمد یوسف ، عبدالعزیز، چوہدری محمد رفیق، چوہدری اسلم ، راجہ نعمان ساجد نزیر، شیخ منظور حسین ، نجابت حسین ،چوہدری ظاہر عزیز، محسن صابر، عابد بھٹی، عامر چوھان، عبدالمجید ،فائق احمد سلطان،عبداللہ مغل ودیگر نے اپنے مشتر کہ بیان میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ کامیاب آپریشن پر ہم دعا گو ہیں، اللہ پاک نبی پاکؐ کے صدقے سردار عتیق احمد خان کو جلد سے جلد صحت یابی عطا کر ے ۔
:اسی سے منسلک خبریں جو آپ پڑھنا چاہیں گے
Post Views: 113
Related
Weboy