وہاڑی (یواین پی) ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے کہا ہے کہ حکو مت پنجاب کی ہد ایت کے مطابق بصا رت سے محروم افراد کو مقرر کر دہ کو ٹہ کے مطابق تر جیحی بنیادوں پر نوکریا ں فراہم کی جائیں گی اور انکے مسائل فوری حل کئے جائیں گے بصارت سے محروم افراد ہمارے لئے قا بل احترام ہیں ہم انکی عز ت کرتے ہیں اور معاشرے میں انکو جائزہ مقام دلا یاجائے گا انہوں نے خیا لات کا اظہار اپنے آفس میں بصارت سے محروم افراد کے ساتھ ایک خصو صی میٹنگ کے دوران کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ ، ڈی ایم او خضر حیات بھٹی، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب الر حمن گر مانی ، ڈپٹی ڈائر یکٹر سو شل ویلفیئر رائے اختر اظہر، ڈی ای او ایلمیٹری مردانہ معر وف چوہدری ، ڈی ای اوایلمینٹری زنانہ مصبا ح رفیق ،بصارت سے محروم افراد کے نما ئندہ سید اشفاق شاہ، عامر بشیر ،پر ویز محمد اور سعید محمد بھی مو جو د تھے ۔ ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے مز ید کہا کہ بصارت سے محروم افراد کے مطا لبات کو انتہائی سنجید گی سے زیر غور لا یا جا رہا ہے اور انہیں تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی تا کہ یہ معا شرے کے مفید شہر ی بن سکیں اور اللہ تعا لی نے جو انہیں صلاحیتیں دی ہیں ان سے فا ئد ہ اٹھا یا جا سکے ۔