اسلام آباد (یواین پی ) پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب کے سیکرٹری جنرل چودھری منظور نے کہاکہ پنجاب میں ایک بیورو کریٹ کی گرفتاری پر ایسے لگ رہا ہے جیسے قیامت برپا ہے،احد چیمہ کی گرفتاری کا مطلب ہے کہ پچاس فیصد شہباز شریف کی گرفتاری ہو سکتی ہے ،شہباز شریف کی گرفتاری پر باقی افسروں کی گرفتاری بھی ممکن ہوگی ،تو ڈر ہے کہ کہیں احد چیمہ کو مار نہ دیا جائے۔ان خیالا ت کااظہارانہوںنے ماڈل ٹائون میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ چودھری منظور نے کہاکہ اگر احد چیمہ کو کچھ ہو گیا ہے تو پھر نیب کو بھی نقصان ہو گا اورشہباز شریف بھی بچ نکلیں گیاس لئے نیب احد چیمہ کی جان کی حفاظت کا انتظام کرے ۔انہوںنے کہاکہ اتفاق گروپ آف آفیسرز نے ہڑتال کی ناکام کوشش کی، ہڑتال بغاوت کے زمرے میں آتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ اتفاق گروپ آف آفیسر نے اس وقت ہڑتال کیوں نہیں کی جب گریڈ 18 کے آفیسر کو گریڈ 20 میں ترقی دی گئی کیا اس وقت آفیسرزنے ہڑتال کی جب بلوچستان میں سیکرٹری خزانہ کو کرپشن کیس میں گرفتار کیا گیا،کیا کبھی سندھ میں آفیسر کی گرفتاری پر ہڑتال کی گئی۔یہ آفیسرہڑتال کے مرتکب ہو کر ثابت کرتا ہے کہ یہ کی یہ آفیسر ریاست کے وفادار نہیں رہے بلکہ ایک پارٹی کے ملازم بن گئے ہیںاس لئے ہمارا مطالبہ ہے کہ ان تمام افسران کو آئندہ الیکشن میں کسی اہم عہدے پر تعینات نہ کیا جائے۔ انہوںنے کہاکہ حد چیمہ کی گرفتاری سے یہ تاثر ٹوتا ہے کہ شہباز شریف کا این آراو ہو گیا ہے اور وہ آئندہ وزیر اعظم ہو گا۔ا نہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی کے وکلا اس کیس میں پیش ہوں گےاور کرپٹ آفیسر کے خلاف کارروائی کی حمایت کریں گے۔