پاکستانیوں نے جنوری میں 8 ارب 80 کروڑ روپے کے موبائل فون درآمد کئے 

Published on February 26, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 698)      No Comments

لاہور(یواین پی)پاکستانیوں نے جنوری 2018 میں 8 ارب 80 کروڑ روپے کے موبائل فون درآمد کئے جو گزشتہ ماہ کے 7 ارب 90 کروڑ روپے کے مقابلے میں 11 فیصد زائد ہے۔اعداوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے 7 ماہ میں پاکستانیوں نے 48 ارب 71 کروڑ روپے مالیت کے 4 لاکھ سے زائد موبائل فون درآمد کیے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 41 ارب 80 کروڑ روپے سے 16 فیصد زائد ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق جنوری 2018 میں 8 ارب 80 کروڑ روپے کے موبائل فون درآمد کئے گئے جو گزشتہ ماہ کے 7 ارب 90 کروڑ روپے کے مقابلے میں 11 فیصد زائد ہے۔ ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ پاکستانیوں نے 7 ماہ میں موبائل فون کی درآمد پر 45 کروڑ 62 لاکھ ڈالر کا قیمتی زرمبادلہ خرچ کیا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes