اسلام آباد(یواین پی) پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی نواب علی وسان نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری سیاست کے بادشاہ ہیں اور نواز شریف دہلا ہے، نواز شریف تم اداروں کے خلاف بات کرکے اداروں کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہے ہو تمہارے اس عمل سے جمہوری نظام کیسے چلے گا، مریم نواز کان کھول کر سن لو پاکستان کسی کے باپ کی جاگیر نہیں یہ ملک بائیس کروڑ عوام کا ہے نواز شریف بھارت سے مل کر ملک کو توڑنے کی کوشش کر رہے ہیں جو پاکستان پیپلز پارٹی کسی بھی صور ت میں کامیاب نہیں ہونے دے گی شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو ائٹمی طاقت بنایا پاکستان کومیلی آنکھ سے دیکھنے والوں کی آنکھیں نکال لیں گے بھارتی فوج ہمارے ایک نوجوان کو شہید کرے گی تو ہم ان کے دس فوجی جہنم رسید کریں گے الیکشن میں قلندر کی دہمال لگے گی اور پیپلزپارٹی سندھ کی طرح پنجاب، بلوچستان اور خیبرپختونخواہ میں حکومت بنائے گی اور آئندہ وزیر اعظم بلاول بھٹو زردای ہونگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوسی گاڑھی موری کے گاؤں عبدالحمید کلہوڑو میں عبیداللہ کلہوڑو اور یوسی لیاری کے گاؤن جانی برڑو میں محمد ایواب اور ایڈووکیٹ شیر محمد برڑو کی جانب سے منعقدہ الگ الگ جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جی ڈی اے ٹھگوں کا ٹولا ہے جنہوں نے مشرف کے دور میں کالا باغ ڈیم کی حمایت میں ریلیاں نکالی اور آج عوام کے سامنیسندھ کے سچے سپوت ہونے کے دعوے کر رہے ہیں آئندہ الیکشن میں ان ٹھگوں کی ضمانتیں ضبط کریں گے انہوں نے کہا کہ آج پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمیں بلاول بھٹو زرداری نے سکھر میں غریب عوام کے لئے مفت دل، گردوں کے ہسپتال کا افتتاح کرکے ثابت کیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی خدمت کرنے پر یقیں رکھتی ہے اور بلاول بھٹو ذرداری نے سختی سے ہدایتیں جاری کی ہیں کہ عوام کے مسائل فوری طور پر حل کئے جائیں پاکستان پیپلز پارٹی نے سندھ کی ترقی و خوشحالی کے لئے صحت اور تعلیم پر ایمرجنسی نافذ کرکے عوام کو رلیف فراہم کرنے کی کوششیں سرانجام دے رہی ہے جلسہ عام سے رئیس شاہنواز خان کلہوڑو، عبیداللہ کلہوڑو، امداد علی کلہوڑو، عبدالستار کلہوڑو، پروفیسر نظیر احمد کلہوڑو، امیر علی اجن، علی ڈنو شیخ، سید قاسم علی شاہ، محمد نواز میتلو، مجیب اللہ میمں وہ دیگر نے خطاب کیا۔