اسلام آباد(یواین پی) مسلم لیگ ن ہارس ٹریڈنگ کے خدشے کے پیش نظر سینیٹ انتخابات میں آزادحیثیت سے حصہ لینے اپنے ارکان سے وفاداریاں تبدیل نہ کرنے اور جیتنے کے بعد پارٹی میں واپسی کی حلف پر یقین دہانی لے گی۔
سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے والے کل105امیدواروں میں سے 21ن لیگ کے ارکان ہیں جواب آزادحیثیت سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ لیگی قیادت کو خدشہ ہے کہ حزب اختلاف کی جماعتوں کی طرف سے آزادانہ امیدواروں کی وفاداریاں خریدی جاسکتی ہیں اسی تناظرمیں نوازشریف نے ان سے حلف پروفاداری نہ بدلنے کی یقین دہانی لینے کافیصلہ کیا۔