عبدالحکیم(یو این پی)چار لاکھ سر کی قیمت والا اشتہاری مجرم نعیم عرف نعیما ڈرامائی انداز میں گرفتار ،تفصیل کے مطابق ڈی پی او خانیوال رضوان عمر گوندل کی مجرمان اشتہاری گرفتار کرنے کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او عبدالحکیم ملک طیب سر فراز نے اپنی ٹیم کے ہمراہ چودہ سال سے قتل اور ڈکیٹی کی وارداتوں میں بدنام زمانہ اشتہاری جس کے سر کی قیمت چار لاکھ روپے تھی ،مجرم محمد نعیم آصف عرف نعیما ولد محمد آصف قوم بندیشہ جٹ ساکن علی پور بندیشہ کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کیا گیا مجرم محمد نعیم تھانہ بارہ میل اور صدر کبیروالا نے متعدد مقدمات میں اشتہاری ہے،خطرناک مجرم کی گرفتاری پر شہر کے سیاسی سماجی مذہبی تاجران اور صحافتی حلقوں نے ایس ایچ او ملک طیب سرفراز کی جراٗت اور بہادری پر انہیں مبارک باد دی ہے