اسلام آباد(یواین پی)الیکشن کمیشن میں ن لیگ سے نواز کا نام ہٹانے کیلئے درخواست دائر کر دی گئی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد نوازشریف پارٹی صدارت سے بھی نااہل ہیں،لہٰذا ان کے نام سے پارٹی کی رجسٹریشن نہیں رہ سکتی۔الیکشن کمیشن سے استدعا ہے کہ مسلم لیگ کے آخر سے نوازکانام ہٹایاجائے،درخواست میں کہا گیا ہے کہ نااہلی کے بعدنواز کے نام سے پارٹی رجسٹریشن نہیں رہ سکتی،نواز شریف کوپارٹی اجلاس کی صدارت سے بھی روکاجائے۔